نوجوان، طلبہ سیاست اور عالمی مزاحمت کا نیا دور
موجودہ عہد میں طلبہ سیاست صرف کیمپس کے مسائل تک محدود نہیں رہی بلکہ نوجوان اپنی زندگیوں، مستقبل، جنگ، معاشی استحصال، ریاستی جبر اور سماجی ناانصافی کے وسیع تر سوالات پر متحرک ہو رہے ہیں۔ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی حالیہ عوامی تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار اسی عالمی رجحان کا حصہ ہے، جہاں ایک نئی نسل اپنے مستقبل، شناخت اور بنیادی حقوق کے سوالات کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔