نوجوان، طلبہ سیاست اور عالمی مزاحمت کا نیا دور

موجودہ عہد میں طلبہ سیاست صرف کیمپس کے مسائل تک محدود نہیں رہی بلکہ نوجوان اپنی زندگیوں، مستقبل، جنگ، معاشی استحصال، ریاستی جبر اور سماجی ناانصافی کے وسیع تر سوالات پر متحرک ہو رہے ہیں۔ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی حالیہ عوامی تحریکوں میں نوجوانوں کا کردار اسی عالمی رجحان کا حصہ ہے، جہاں ایک نئی نسل اپنے مستقبل، شناخت اور بنیادی حقوق کے سوالات کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔

یوم مئی⁦:⁩این ایس ایف کی تقریبات، ملازمین کے احتجاج میں شرکت!

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی پر محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جموں کشمیر کے مختلف شہروں و بیرون ممالک برانچوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیوں و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، چیف آرگنائزر اور دیگر مرکزی عہدیداران سمیت این … Read more

مشال خان کے نویں یومِ شہادت پر این ایس ایف کے زیرِ اہتمام مختلف سرگرمیاں ، لہو رنگ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

ممتاز طالب علم رہنما مشال خان کے نویں یومِ شہادت کے موقع پر جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے مختلف شہروں اور جامعات میں “مشال خان کی جدوجہد اور طلبہ کی ذمہ داریاں” کے عنوان سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد مشال خان … Read more

این ایس ایف کی سامراجی جارحیت کے خلاف ملک و بیرونِ ملک متحرک مہم

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF) اور پیپلز ریولوشنری فرنٹ (PRF) پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر اور دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین اور ایران پر جاری سامراجی جارحیت کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد مظلوم اقوام کے ساتھ یکجہتی اور عالمی سطح پر محنت کشوں کی مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔